بسم
اللہ الرحمن الرحیم
آج ہم ڈیٹا اور انفارمیشن کے متعلق
پڑھیں گے۔
ڈیٹا
ڈیٹا کیا ہے؟
ڈیٹاکسی
چیز سے متعلق حقائق ،فگرز اور سٹیٹسٹک کا مجموعہ ہوتا ہے۔ ابھی
یہ چیز کیا ہوگی ؟چیز کوئی شخص بھی ہو سکتا ہے کوئی واقع ہو سکتا ہے یا کسی چیز کے
متعلق ہم کوئی ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں وہ چیز آبجیکٹ کہلائے گی۔
ڈیٹا کو ہم پر اسزکر کے ایک انفارمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر جب ایک سٹوڈنٹ کالج میں ایدمیشن لیتا ہے تو
اس کو ایک فارم پُر کرنا پڑتا ہے وہ فارم کس چیز کے متعلق ہوتا ہے ؟طالبعلم کا نام
،اس کے والد کا نام اور اس کا اڈریس وغیرہ کی معلومات درج ہوتی ہے ابھی اس ڈیٹا کی
ضرورت کیوں پیش آئی اس لئے کہ اسٹوڈنٹ کا ریکارڈ چیک کیا جاسکے ۔
انفارمیشن
جو ڈیٹا پراسیس کیا
جاتا ہے وہ انفارمیشن میں تبدیل ہو جاتا ہے انفارمیشن استعمال کے قابل ہوتی ہے اور اس کی ایک ترتیب ہوتی
ہے۔فیصلہ کرنے کے لیے انفارمیشن کو استعمال کیا جاتا ہے اور ڈیٹا کو ہم بطور ان پٹ
استعمال کرتے ہیں اور پھر ہمیں جو آوٹ پٹ ملتی
ہے وہ انفارمیشن کہلاتی ہے ۔
مثال کے طور پر جس طرح ہم نے سٹوڈنٹ کا ڈیٹا کولیکٹ کیا جب
کالج میں ایڈمیشن لے رہا تھا تو ڈیٹا تھا۔انفارمیشن
کیا ہے کہ گورنمنٹ نے کیا کیا کہ ایک لٹریسی ریٹ فائنڈ کیا گورنمنٹ نے یہ چیک کیا کہ
ہمارے ملک میں کتنے بچے گریجویٹ ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment