ساہیوال کا دل لرزا دینے والا واقعہ
اسلام علیکم ! پاکستان ایک ایسا
ملک ہے جس میں کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر جس طرح ساہیوال میں سی ٹی
ڈی پولیس نے ایک خاندان کو قتل کردیا اور ہم اس ملک میں رہ رہے ہیں اس ملک میں جس میں
پولیس کبھی بھی آپ کو مار سکتی ہے۔ ایک عجیب ملک ہے اس ملک کے لوگ عجیب ہیں اس ملک
کی پولیس عجیب ہے اس ملک کا انصاف عجیب ہے اس ملک کے حکمران عجیب ہے ہر روز کوئی نہ
کوئی انوکھا سے انوکھا واقعہ ہو رہا ہے، یہ
کیا ہو رہا ہے ہم اس ملک میں رہ رہے ہیں کیا انسان کی اتنی کم قیمت ہے جس میں ایک عام
شہری کو سرعام مار دیا جائے خدارا کوئی خوف ہونا چاہیے خدارا کوئی انساننیت ہونی چاہیے
مجھے تو ایسے لگتا ہے جیسے ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جدھر کبھی بھی ہنستے ہنستے
ہوئے خاندان کو کبھی بھی آپ سرعام مار سکتے ہیں عجیب بات ہے یار ۔
ان کی دنیا اجڑ گئی ان کا گھر برباد ہو گیا کیوں خدارا کچھ
ہوش کرو کچھ خداترسی کرو کیا۔ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ سرعام کسی بھی شہری کو قتل
کر دیا جائے کسی پر دہشت گردی کا الزام لگادیں تو اس کو مار دیا جائے ۔کیا یہ قائد
اعظم کا پاکستان ہے اس سے بہتر تو وہ ہندوستان تھا جدھر کم از کم ایک زواج تو ہوتا
تھا کہ دو مختلف مذہب ہیں اس کی آڑ میں قتل کیا جاتا تھا مگر یہ کونسی دہشت گردی ہے۔
پس اگر ملک میں امن ہم چاہتے ہیں تو اس کا یہی حل ہے کہ
سخت سے سخت ایکشن لیا جائے جب ایسے واقعات رونما ہوا تاکہ ہر شخص جو غلط کام کریں وہ
عبرت کا نشان بنے اور ایک ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا اس وقت تک امن پسند نہیں
ہوسکتا جب تک ادھر انصاف کی عدالتیں ایک عام شہری کے لیے نہ ہو بس انصاف کو سرعام کرنا
ہوگا اور انصاف تب ہی سرعام ہو گا جب ہم ایک اچھی تعلیم دیں گے جب ہم قوم کو بنائیں
گے کہ وہ پیسے کی بجائے قدر کی قیمت کرے قدروں کی قیمت کرے قدروں کی قدر کرے ۔
جہاں تک عمران خان نے ایکشن لیا ہے کہ جی آئی ٹی تشکیل دیدی
گئی ہے اور تین دن کے اندر اندر رپورٹ طلب کی ہے بہت اچھا اقدام ہے مگر ضرورت اس بات
کی ہے کہ اس واقعہ کے اندر جو جو سی ٹی ڈی اہلکار ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت کڑی سے
کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا ہمارے ملک میں کچھ نہ ہو۔
0 comments:
Post a Comment