Sadaqat Academy provides free learning courses, scholarships, guidance, Test Preparations, videos lectures, past papers for all class.

No More Tension: All is here

Guidances, TimeTable, News etc.

Saturday, February 2, 2019

How to spend your life on road?

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دوستو! آج کل کے دور میں سب سے زیادہ مسائل ٹریفک سے منسلک ہے ۔تقریبا ہر فرد ہی روزمرہ کے کاموں کے سلسلے میں روڈ استعمال کرتا ہے ۔زیادہ تر لوگ موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ کاروں کی تعداد بھی کم نہیں ہے ۔

جی بالکل ہوتا کیا ہے؟
آج کل کی مصروف زندگی میں ہمیں کبھی کہیں جانے کی ضرورت پڑتی ہے اور کبھی کہیں جانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔  مطلب یہ کہ کام ہی کام ہیں۔ تو دوستو اس مصروف زندگی میں بہت احتیاط کے ساتھ روڈ کے اوپر چلنا چاہیے ۔موٹرسائیکل ڈرائیو کرنی چاہیےبہت دھیان کے ساتھ۔ کار ڈرائیو کرنی چاہیے بہت دھیان کے ساتھ ۔ کیوں ؟کیوں نہ کی ایک چھوٹی سی غلطی بہت کچھ کر جاتی ہے ۔مگر ہم دوسری طرف یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے ساتھ کچھ برا ہو ،  تو آئیے۔۔۔ میں آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتادوں جن پر آپ خود بھی عملی طور پر عمل کرکے بہتر زندگی بسر کر سکتے ہیں اور آپ اپنے گھر والوں کو بھی ان باتوں سے آگاہ کرکے ان کی زندگی بھی آسان بنا سکتے ہیں۔

جب بھی کام پہ نکلیں  تو دس پندرہ منٹ پہلے نکلیں تاکہ آپ اپنی منزل تک آرام سے پہنچ سکیں ۔اگر آپ موٹر سائیکل کا استعمال کر رہے ہیں تو آپ آرام سے چلا کر جا سکیں اور اگر آپ  لوکل گاڑی پر سفر کر رہے ہیں تو آپ کو کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ مثال کے طور پر عموما آپ نے دیکھا ہو گا کہ بعض لوگ ڈرائیور لوگوں کے ساتھ لڑ رہے ہوتے ہیں کی گاڑی تیز چلاو۔ جب آپ خود پہلے ٹائم سے وقت سے گھر سے نکلیں گے تو آپ کو اس کا مطلب ہے جلدی کسی قسم کی نہیں ہوگی اور آپ آرام سکون سے جائیں گے اور اس طرح  روڈ ایکسیڈنٹ کے چانسز بھی کم ہو جائیں گے بلکہ آپ ایسا کرنے کے ساتھ ساتھ جب روڑ کے اوپر بھی دھیان سے گاڑی چلائیں گے تو انشاء اللہ ایکسیڈنٹ بالکل بھی نہیں ہوگا اور آپ بالکل محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

ڈرائیونگ کرتے وقت کوشش کریں چاہے گاڑی میں کوئی باتیں کر رہا ہے یا میوزک چل رہا ہے آپ اپنی توجہ گاڑی چلانے پر رکھیں کیونکہ آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی بہت نقصان کر سکتی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ کوشش کریں کی گاڑی میں میوزک وغیرہ نہ چلائیں مگر بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ میوزک  لگاتے ہیں۔

 تو صحیح کیا ہے؟ صحیح یہ ہے کہ آپ ڈرائیونگ کرتے وقت دھیان سے گاڑی چلائیں ۔دائیں بائیں دیکھیں اور مشاہدہ کریں کہ کون سی گاڑی کی کدھر سے آ رہی ہے کون سی گاڑی کس طرف سے آ رہی ہے اور آپ بہتر اندازہ لگا کر اپنی گاڑی چلائیں۔

آج کل موبائل فون کا استعمال گاڑی چلاتے وقت بہت بری چیز ہے ۔کوشش کریں کہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون استعمال نہ کریں۔ ہاں موبائل فون کدھر آپ استعمال کریں جدھر آپ سمجھتے ہیں کہ میں بالکل محفوظ ہوں۔  رش کے دوران ہرگز ہرگز موبائل کا استعمال مت کریں۔

سب سے اہم اور ضروری بات
سب سے اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ  گاڑی کی فٹنس بہت ضروری ہے۔ یاد رکھیں کام کرنا اتنے ضروری نہیں ہوتے مگر کام کرنے کے لیے جو راستے اپنائے جاتے ہیں وہ بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اگر راستے اچھے ہو ں تو  کام ہو ہی جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کو بہت ضروری کام ہے مگر آپکی موٹر سائیکل ہی خراب ہے گاڑی ہی خراب ہے یا  آپ کہتے ہیں آج نہیں کل میں گاڑی سے صیح کروا لوں گا ۔تو یاد رکھیں یہی غفلت اور لاپرواہی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

زندگی سکون سے گزاریں ۔آپ خود  پہلے اچھی طرح فٹ فاٹ ہوں آپ کی سواری فٹ فاٹ ہو آپ کا مائنڈ سیٹ بہت اچھا ہو تو آپ کامیاب ہیں پھر اگر  آپ بہت زندگی میں بہت زیادہ دوڑ نہیں لگاتے تو آپ کافی حد تک بہت زیادہ بہتر ہیں ایسا کرنے کی نسبت کی جس میں بہت زیادہ  دوڑ ہو مگر یہ زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں ان کو ہی سب سے پہلے پورا کرنا چاہیے۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Search This Blog

Blog Archive

Recent Posts