Sadaqat Academy provides free learning courses, scholarships, guidance, Test Preparations, videos lectures, past papers for all class.

No More Tension: All is here

Guidances, TimeTable, News etc.

Friday, February 1, 2019

ڈرائیونگ لائسنس کیسے بنوایا جاتا ہے؟

What is the Procedure of making/getting Driving License in Pakistan?



بسم اللہ الرحمن الرحیم

 ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ کار :



سب سے پہلے اپنے لرننگ پرمٹ بنوانا ہے۔

مثال کے طور پر موٹر سائیکل کا لایسنس بنوانا ہے تو اس کے لئے آپ ساٹھ روپے کی ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹ ڈاکخانے سے لے کر ٹریفک پولیس کی آفس چلے جائیں آپ کے پاس اپنا شناختی کارڈ بھی ہونا چاہیےاو رشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی ہونی چاہیے۔ ٹریفک پولیس کے آفس جاکر اپنے سب سے پہلے ٹوکن لینا ہے۔ ٹوکن لینے کے بعد آپ نے اس کمرے میں چلے جانا ہے جدھر لرننگ پرمٹ بنتے ہیں آپ نے اپنا موبائل فون نمبر اور بلڈ گروپ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے اوپرپہلے سے ہی لکھا لینا ہے۔ اس کے بعد آپ کی تصویر کھینچی جائے گی اور اسی وقت  ٹریفک پولیس افسر آپکو لرننگ پرمٹ ایشو کر دے گا۔ یاد رکھیں آپ نے پرمٹ پر اوریجنل سٹیمپ لگوا لینی ہے۔

اسی طرح اگر آپ نے موٹرسائیکل اور موٹر کار کا لایسنس بنواناہے تو آپ ایک سو بیس روپے کی ڈرائیونگ ٹکٹ ڈاکخانے سے لے کر ٹریفک پولیس کے ٹریفک پولیس کے آفس چلے جائیں اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی ساتھ لے جائیں۔ سب سے پہلے آپ نے ٹوکن ایشو کروانا ہے۔ اس کے بعد اپنی باری پر آپ نے  لرننگ پرمٹ والے روم میں چلے جانا ہے اس کے بعد آپ کی تصویر کھینچی جائے گی اور اسی وقت  ٹریفک پولیس افسر آپکو لرننگ پرمٹ ایشو کر دے گا۔ یاد رکھیں آپ نے پرمٹ پر اوریجنل سٹیمپ لگوا لینی ہے۔

بلکل اسی طرح اگر آپ نے ایل ٹی وی اور موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانا ہے تو آپ ایک سو بیس روپے کی ٹکٹیں لے کر ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹیں لے کر ٹریفک پولیس کے آفس چلے جائیں اور ٹوکن لیں اور اسی وقت آپ کو ایل ٹی وی اور موٹر سائیکل کا لائسنس لرننگ پرمٹ ایشو کو جائے گا۔





پکا لائسنس کیسے بنوایا جاتا ہے؟ مکمل تفصیل جانیئے۔

          جب لرننگ پرمٹ ایشو ہوجائے گا تو بتالیس دن بعد آپ نے پکے لائسنس کے لئے فائل جمع کروانی ہے۔ فائل جمع کروانے کے بعد آپ کو ٹوکن دیا جائے گا کہ آپ فلاں تاریخ کوآکر ڈرائیونگ ٹیسٹ دیں۔پھر آپ نے اس دن ٹیسٹ کے لیے آنا ہے ۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے سب سے پہلے آپ کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں دس سوال ہوتے ہیں جو کہ ایم سی کیوز پر مشتمل ہوتے ہیں یہ سو نمبر کا ٹیسٹ ہوتا ہے اس میں سے کم ازکم 80 نمبر لینے ہوتے ہیں اگر اسی نمبر سے زیادہ نمبر ہو تو آپ کو اگلے مرحلے کے لئے بلایا جاتا ہے۔



 اگلا مرحلہ ٹریفک سائن کا ہوتا ہے جس میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کا آپ سے ٹریفک سائن کے بارے میں پوچھتا ہے وہ کم از کم تین چار سائن ضرور پوچھتا ہے اگر آجائیں تو  آپ کو اگلے مرحلے کے لئے بلایا جاتا ہے ورنہ آپکو فیل ہونے کی صورت میں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ اگلی مرتبہ دوبارہ کوشش کریں ۔
جب ٹریفک سائن کا مرحلہ پاس ہو جاتا ہے تو اگلا مرحلہ پریکٹیکل ڈرائیونگ کا آتا ہے۔
اس مرحلے میں ایل کی شکل میں آپکو گاڑی چلانا پڑتی ہے سب سے پہلے آپ گاڑی کو آگے کی سمت میں ڈرائیو کرتے ہیں اس کے بعد آپ کو ریورس سمت میں گاڑی چلانا پڑتی ہے اگر آپ نے کامیابی سے چلا لی تو آپ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ  پاس ہوجاتا ہے۔
 مبارک ہو بہت بہت آپکو

فیل ہونے کی صورت میں پھر دوبارہ بتالیس دن بعد 200 روپے کی ٹکٹیں لیکر دوبارہ ٹریفک پولیس آفس جانا پڑتا ہے۔




آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا ہے؟

 اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیجئے ۔شکریہ

Share:

2 comments:

Search This Blog

Blog Archive

Recent Posts