کسی عورت کی مرضی کے خلاف اس کا
DNA ٹیسٹ نہ کروایا جا سکتا ہے.
2013
SCMR 203.
PLJ
2013 SC 107.
زبانی اور دستاویزی شہادت کی موجودگی میں محض DNA ٹیسٹ کی بناء پر کسی کو اس کے حقِ
وراثت سے محروم نہ کیا جا سکتا ہے.
(2017
CLC 1199).
ڈی این اے رپورٹ دفعہ 510 ض ف کے زمرہ میں نہ آتی ہے،
اس لئے ایکسپرٹ کو بطورِ گواہ پیش کیۓ
بغیر قابلِ ادخال شہادت نہ ہے.
2016
SCMR 274.
2016
CrLJ 1.
اگر نابالغ کی پیدائش طلاق دینے سے قبل ہوئی ہو، حلقہ
پٹواری کے پاس مدعا علیہ کے شجرہ میں نابالغ کا نام ہو تو نابالغ کو جائز اولاد
ثابت کرنے کے لئے DNA ٹیسٹ
کی کوئی ضرورت نہ ہے.
PLD
2010 Lah 422.
سپریم کورٹ نے زنا کے مقدمات میں D.
N. A ٹیسٹ اور D.
N. A شہادت کو محفوظ کرنے کو لازمی قرار دیا ہے.
2013 SCMR 203.
پرچہ میں ڈیڑھ ماہ کی تاخیر، D.
N. A سمن گروپنگ نہ کروانا، ویجینل صواب کو اکٹھا
نہ کرنا، تشدد یا مزاحمت کے نشانات کی عدم موجودگی.
ضمانت منظور.
{2014 PCrLJ 599}.
ڈی این اے ٹیسٹ ایک کامیاب گرفت کرنے والا ٹیسٹ ہے.
(PLD 2010 FSC 215).
ایک بہن کو ملزم نے طلاق دے دی، ملزم اسکی دوسری بہن سے
اس وقت تک قانوناً نکاح نہیں کر سکتا، جب تک پہلی بیوی کی عدت پوری نہ ہو جائے، کیونکہ
ایک مطلقہ بہن کی عدت کے دوران دوسری بہن سے نکاح، نکاح بین الاختین سے مماثل و
مترادف ہے، اور جمع بین الاختین بروۓ
قرآن حرام و ناجائز ہے، ایسی صورت میں ملزم پر حد تو جاری نہیں ہو گی، لیکن اسے
تعزیری سزا دی جائے گی.
[PLD 1982 FSC 292].
اگر ملزم کوئی Specific Plea لے، تو اسے بذریعہ شہادت ثابت کرنا بھی ملزم کی ذمہ داری ہے.
(2019 YLR 59).
جرم جتنا سنگین ہو گا، اسے ثابت کرنے کے لیے، اتنی ہی
اعلیٰ سطح کی شہادت اور ثبوت درکار ہو گا.
(2018 YLR 469).
اگر Defence Plea کو دورانِ شہادت یا بیان ملزم زیر دفعہ 342 ض ف میں، put نہ کیا جائے ،تو اسکی کوئی ویلیو نہ ہے.
(2008 YLR 2910).
اگر پراسیکیوشن، اپنا کیس ثابت نہ کر سکے، تو ملزم کے
قتل کرنا، تسلیم کرنے کے باوجود، ملزم کو بری کیا جا سکتا ہے.
(2017 YLR 236).
ڈیفنس کی کوئی کمزوری، پراسیکیوشن کو فائدہ نہ دے گی،
بلکہ اپنے کیس کو شک و شبہ سے بالاتر ثابت کرنا، پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے.
(2017 PCrLJ 114).
غیر منقولہ جائیداد، بطورِ حق مہر کی صورت میں، اختیار
سماعت، فیملی کورٹ کو ہے.
(2020 YLR 188).
حق مہر کے عوض، بیوی کے نام، اراضی منتقل کی جا سکتی
ہے.
(2019 MLD 576 SC AJK).
دورانِ آبادی میاں بیوی کے، ایک دوسرے کو دئیے گئے،
تحائف کو حق مہر Consider
نہ کیا جا سکتا ہے.
(PLD 2017 Lah 41).
نکاح نامہ کے متعلقہ خانہ میں طلائی زیورات بطورِ حق
مہر درج تھے، بیوی بغیر کسی شہادت یا گواہ کے، ان زیوارت کی حقدار ہے.
(2014 CLC 272).
حق مہر نہ دینے پر بیوی حقوق زوجیت ادا کرنے سے انکار
کر سکتی ہے. بازو دعویٰ خارج شد.
(2012 YLR 277).
اغواء برائے تاوان کیس میں اگر FIR میں ملزمان کے حلیہ جات وغیرہ درج نہ ہوں تو شناخت پریڈ کی کوئی ویلیو
نہ ہے.
ملزم بّری
(2020 MLD 850).
کسی شخص کو کسی کی رہائی کے لئے کیش رقم یا دیگر کوئی
مطالبہ پورا کرنے پر مجبور کرنا دفعہ 365
اے ت پ کی زمرہ میں آۓ
گا.
(PLD 2009 Lah 92).
دفعہ 365 اے ت پ کیس مغویہ نے اپنے بیان دفعہ 164 ض ف میں
اپنے ہمراہ کسی گواہ کی موجودگی کا ذکر نہ کیا تھا. ملزمان بّری.
(2017 PCrLJ 160).
دفعہ 365 اے کیس میں دوران ٹرائیل مغوی کو بطورِ گواہ پیش
نہ کیا گیا تھا، ملزمان بّری.
(2017 YLR 448).
دفعہ 365 اے ت پ کیس میں محض ہمراہی ملزمان کے بیگناہ
ہونے کی بناء پر اصل ملزم ضمانت کا حقدار نہ ہو گا.
(2017 YLR 1712).
دعویٰ تکذیب نکاح کو ثابت کرنے کے لیے، شادی کی Foundation نکاح اور Valid Marriage کا ثابت کرنا لازم ہے ۔
(2021 YLR
43).
مدعی کی بیوی، مدعی کے اہلِ خانہ کے نام اور تعداد نہ
بتا سکی۔ گواہان میں نکاح ہونے کے وقت میں تضاد تھا۔ دعویٰ تکذیب نکاح ڈگری شد۔
(2010 MLD
585).
مدعا علیہ، مدعیہ کے دعویٰ حق مہر، نان و نفقہ اور
سامان جہیز کے جواب میں جواب تکذیب نکاح دائر کر سکتا ہے ۔
(2010 MLD
585).
مدعیہ کے مطابق عدالت میں اس کا بیان اور نکاح زبردستی
کروایا گیا تھا۔ دعویٰ تکذیب نکاح ڈگری ہوا۔
(2005 MLD
1615).
کوئی غیر محرم دلہن کی طرف سے وکیل مقرر نہ ہو سکتا ہے
۔ دعویٰ تکذیب نکاح ڈگری ہوا۔
(PLD 2003 Pesh 1).
رہائشی علاقہ میں پرائیویٹ سکول نہ کھولا جا سکتا ہے.
(1999 CLC
66).
رقم کا نقصان Irreparable loss کے زمرے میں نہ آتا ہے. دعویٰ سٹّے نہ ہو گا.
(2010 YLR
43)
واپڈا کے خلاف Stay کے لئے متنازعہ رقم کا جمع کروانا لازم ہے.
(2011 YLR
1702)
پبلک ورک کے خلاف Stay نہ دیا جا سکتا ہے.
(2013 CLC
333)
اگر مدعا علیہ مدعی کی پیش کردہ کسی دستاویز کو درست
تسلیم نہ کرے تو اس بناء پر سٹّے نہ ہو گا.
(2020 YLR
2135).
دفعہ 363 ت پ
3/4 سالہ نا بالغ سگی بھانجی کو اغوا کرنا سنگین جرم ہے۔ جرم قابل راضی
نامہ نہ ہے مدعی فریق کے راضی نامہ کرنے
کے باوجود ملزم ضمانت کا حقدار نہ ہے۔
(2017 YLR
744).
خاوند اپنی بیوی کو زبردستی اغوا کرکے لے جائے تو اس کے
خلاف بھی دفعہ 365 ت پ کا طلاق ہوگا۔
(1995 PCrLJ
1885).
دفعہ 363 ت پ کیس اگر والدین اپنے بچوں کو اٹھا کر لے
جائیں تو ان کے خلاف کسی جرم کا اطلاق نہ ہو گا
(2008 YLR
1507).
دفعہ 363 ت پ سابقہ بیوی کی دوسری شادی کی صورت میں
والد کو نابالغ کے حصول کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ نابالغ کو زبردستی
لے جانے کی صورت میں میں دفعہ 363 ت پ کا اطلاق ہوگا۔ Quash پیٹیش خارج.
(1997 PCrLJ
587).
بیوی کی جانب سے سابقہ خاوند کے خلاف نابالغ کے اغواء
کا الزام والد کے خلاف دفعہ 363 ت پ کا اطلاق نہ ہو گا. ضمانت قبل از گرفتاری
کنفرم ہوئی.
(2019 PCrLJ
13 Note 10).
مقررہ تاریخ پر کرایہ ادا کرنا کرایہ دار کا فرض ہے،
کرایہ کی رقم کو سیکورٹی کی رقم سے منہا نہ کیا جا سکتا ہے.
(2018 CLC
161).
مالک مکان، بیوی بچوں کے علاوہ اپنی دیگر اہل خانہ کے لیے
بھی مکان خالی کروا سکتا ہے.
(2017 MLD
1137).
تحریری معاہدہ کرایہ داری کی عدم موجودگی میں، کرایہ
داری کی مدت صرف ایک ماہ تصور ہو گی. ایک دفعہ ڈیفالٹر ہونے کی صورت میں بعد ازاں
کرایہ ادا کرنا بھی، کرایہ دار کو کوئی فائدہ نہ دے گا.
(2016 MLD
103).
کرایہ دار یا اس جگہ کرایہ ادا کرنے کی بابت Under
Taking دینے والا شخص بھی Tent کے زمرہ میں آۓ
گا.
کسی دوسرے شخص کی جگہ کرایہ وصول کرنے والا شخص بھی لینڈ
لارڈ کے زمرے میں آتا ہے.
(2015 MLD
171).
دعویٰ بیدخلی کا فیصلہ کرتے وقت پگڑی کا فیصلہ کرنا بھی
رینٹ کنٹرولر کی ذمہ داری ہے.
(2015 YLR
1617).
صرف جسمانی تشدد ہی، ظالمانہ رویہ کے زمرے میں نہ آۓ
گا، بلکہ خاوند اور دیگر گھر والوں کا نفرت انگیز رویہ بھی ظالمانہ سلوک کے زمرے میں
آۓ گا.
(2016 YLR
371).
بذریعہ عدالت خلع، ایک طلاق تصور ہو گی، اس صورت میں
عورت حلالہ کے بغیر اسی مرد سے دوبارہ شادی کر سکتی ہے.
(PLD 2011 Lah 37).
اگر عورت کو طلاق کا حق دے دیا گیا ہو، تو عورت بھی
نوٹس طلاق متعلقہ یونین کونسل کو بھجوا سکتی ہے
(2016 YLR
15).
رخصتی نہ ہونے کی صورت میں، طلاق ثلاثہ دینے پر اسی وقت
طلاق ہو جائے گی، رجوع ممکن نہ ہے، عدت گزارنا بھی ضروری نہ ہے.
(PLD 1996 Lah 65).
طلاق نامہ اشٹام پیپر پر تحریر کرنا ضروری نہ ہے.
(2004 CLC
984).
معاہدہ بیع میں جائیداد کی پوری تفصیل لکھنا لازم ہے۔
محض گاؤں وغیرہ کا نام لکھنا کافی نہ ہے۔
(2016 CLC
780).
معاہدہ بیع کے دونوں گواہان کو پیش کئے بغیر معاہدہ
ثابت نہ ہوگا۔
(2017 MLD
1874)
دعوی تعمیل مختص میں مدعی اگر پہلی تاریخ پر زر ثمن بذریعہ
درخواست جمع نہ کروائے تو دعوی خارج ہوگا۔
(2017 SCMR
2022).
معاہدہ بیع ثابت ہونے کے باوجود دعوی ڈگری کرنا ضروری
نہ ہے۔
(2019 SCMR
524).
معاہدہ بیع کا نوٹری پبلک سے تصدیق کروانا ضروری نہ ہے
نوٹری پبلک کو گواہ کا درجہ نہ دیا جا سکتا ہے۔
(2019 CLC
1046)
دوران ٹرائل، تفتیشی جاۓ
وقوعہ کی تفصیلات، غلط بیان کرے تو ٹرائل کورٹ زیرِ دفعہ 539B ض ف اس جگہ کا معائنہ کر سکتی ہے لیکن کسی دیگر کو کمیشن مقرر نہ
کر سکتی ہے ۔
2016 SCMR 2084
زیرِ دفعہ(i)340
ض ف ملزم کو اس کی پسند کا وکیل مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
2010 PCrLJ 812
تعلیمی نقصان سے بچانے اور امتحان میں Appear ہونے کی وجہ سے ملزم کو بر ضمانت رہا کیا گیا۔
2008 YLR 886
دفعہ 295A
ت پ کیس میں مدعی بننے کا اختیار صرف سرکار کو ہے پرائیویٹ آدمی مدعی نہ بن سکتا
ہے ۔ ضمانت منظور ہوئی۔
2007 PCrLJ 342
اگر جرم قابل ضمانت ہو تو تفتیشی بھی مچلکہ ضمانت پر
ملزم کو رہا کر سکتا ہے ۔
2007 PCrLJ 1515
اندراج FIR
میں ہر شک کا فائدہ ملزم کو ملے گا ابتدائی تفتیش یا انکوائری کے بعد درج کردہ FIR مشکوک تصور ہو گی۔
PLD
2019 SC 64
اگر FIR
جاۓ وقوعہ پر یا تھانہ سے
باہر درج کرنا بیان کیا جاۓ
تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ FIR
ابتدائی تفتیش کے بعد درج کی گئی ہے اور واقعات FIR مشکوک تصور ہوں گے۔
2017 PCrLJ 1607
دفعہ 377 ت پ کیس میں محض اندراج FIR میں تاخیر کی بناء پر ملزم بریت کا حقدار نہ ہو گا۔
2013 PCrLJ 800
کسی وکیل یا کلرک سے لکھوائی گئی FIR مشکوک تصور ہو گئی ۔
2005 PCrLJ 113
مدعی نے تسلیم کیا کہ اس کا بیان تھانہ میں پہلے خالی
کاغذ پر لکھا گیا پھر اس بیان کے مطابق FIR درج کی گئی۔ پراسیکیوشن کیس مشکوک تصور ہو گا
2013 PCrLJ 1847
0 comments:
Post a Comment