آج سے کچھ ماہ پہلے ایاز کے کیس کا فیصلہ آیا ہے، اور عدالت نے اسے با عزت بری کر دیا ہے۔ آپ شاید یقین نہ کریں لیکن ایاز جیل سے وکیل بن کر نکلا ہے۔ اس نے اپنے یہ 8 سال ضائع نہیں کئے، اس نے جیل میں رہتے ہوئے ایف اے، بی اے، ایم اے اور پھر وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے۔
کوئی اور ہوتا تو جیل کے مجرمانہ رنگ میں رنگ جاتا لیکن اپنی بے گناہی اور "خدا" کی رحمت پر یقین نے ایاز کو حوصلہ ہارنے نہیں دیا۔ رائے محمد ایاز پچھلے 8 ماہ سے وکالت کی پریکٹس کر رہا ہے اور جو درد اور غم انہوں نے برداشت کیا، اپنی زندگی کے 8 قیمتی سال جیل کی سلاخوں جن میں سے 4 سزائے موت کی کوٹھڑی میں گزارےکو یہ بھول نہیں سکتے۔
رائے محمد ایاز کی کوشش ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں مظلوم اور بے قصور کے لئے آسانیاں لائیں جائیں۔ ہمیں گوجرانوالہ شہر کے اس بیٹے پر فخر ہے۔
0 comments:
Post a Comment