Sadaqat Academy provides free learning courses, scholarships, guidance, Test Preparations, videos lectures, past papers for all class.

No More Tension: All is here

Guidances, TimeTable, News etc.

Thursday, December 3, 2020

How to start selling on Faraz?

 How to start selling on Daraz??


سب سے پہلے تو آپ دراز سیلر پر جاکر اکاؤنٹ بنائیں۔ اکاؤنٹ بناتے وقت آپکے پاس آپکے شناختی کارڈ کی دونوں اطراف کی تصاویر موجود ہونی چاہیے۔

اپنی تمام تفصیل دینے کے بعد پھر اگلا مرحلہ ہے اپنے اکاؤنٹ کو بینک کے ساتھ منسلک کرن


ے کا۔ جس میں دراز آپکو آپکی پراڈکٹس کی مد میں حاصل کی گئی رقم سے اپنا کمیشن کاٹتے ہوئے پیسے بھیجے گا۔ اس میں آپ کے پاس مکمل اکاؤنٹ نمبر اور چیک کی تصویر موجود ہونی چاہیے۔


(یہاں یہ بھی یاد رہے کہ دراز مہینے میں دو دفعہ آپکو رقم بھیجتا ہے۔ مہینے کے پہلے چودہ دنوں تک آپکی جتنی پراڈکٹس کسٹمرز تک پہنچ چکی ہوں گی ان تمام کی قیمت آپ کو بیس سے پچیس تاریخ کے درمیان موصول ہوگی۔

اور پندرہ تاریخ سے مہینے کے آخر تک جو پراڈکٹس کسٹمرز تک پہنچ چکی ہوں گی ان کی جملہ قیمت آپکو اگلے ماہ کی پانچ سے دس تاریخ کے درمیان موصول ہوگی۔۔)


 اس مرحلے سے گزر کر دو سے تین گھنٹوں میں آپ کی تمام تر تفصیلات کی تصدیق کی جائے گی اور دراز سیلر کی طرف سے ای میل موصول ہوگی کہ آپکے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

پھر اگلا مرحلہ ہے آپکے ایڈریس کی تصدیق ۔۔

اس کے لئے اب آپ جائیں گے دراز پر۔ اور وہاں اپنی دراز سیلر والی ایک میل سے ہی اکاؤنٹ بنائیں گے۔ اگر پہلے ہی بنا ہوا ہے تو لاگ ان کریں گے۔ اور وہاں سے دراز پیکنگ میٹریل آرڈر کریں گے۔ 

یہاں پر یاد رہے کہ آپکی اکاؤنٹ کی تصدیقی ای میل موصول ہونے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی آپ پیکنگ میٹریل آرڈر کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد جب وہ پیکنگ میٹریل آپ کے پاس پہنچ جائے تو ایڈریس کی تصدیق کے لئے اس میٹریل کا شپنگ کوڈ آپ اپنے سیلر اکاؤنٹ میں دیں گے اور اکاؤنٹ مکمل طور پر ایکٹو ہو جائے گا۔


اس کے بعد دراز سے کمیشن کی لسٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں کہ دراز کس قسم کی پراڈکٹس پر کتنا کمیشن لیتا ہے۔ اور پھر اپنی پراڈکٹ کی قیمت میں مناسب منافع + فی پراڈکٹ پیکنگ میٹریل کی قیمت + دراز کا کمیشن جمع کرکے مجموعی رقم کے ساتھ اچھی سی ڈسکرپشن اور ہیڈ لائن لکھ کر اور اچھی سی پراڈکٹ کی تصاویر اپلوڈ کرکے پراڈکٹ پبلش کردیں۔ اگر پراڈکٹ مذکور ڈسکرپشن اور تصاویر کے مطابق ہوئی تو کبھی کلیم نہیں آئے گا الا ماشاءاللہ۔۔۔


Share:

0 comments:

Post a Comment

Search This Blog

Recent Posts